یمن سے ایک بار پھر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل فائر

سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا، عرب میڈیا


ویب ڈیسک January 05, 2018
سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا، عرب میڈیا۔ فوٹو : فائل

یمن سے ایک بار پھر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو سعودی سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تاہم سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے یمن سے آنے والے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی یمن سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل الیماما پیلس کو بیلسٹک میزائل سے نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے میزائل حملے کو ناکام بنادیا، میزائل حملے کے وقت الیماما پیلس میں سعودی رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب پر حملوں کیلیے ایران میزائل فراہم کررہا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی یمن سے حوثی باغیوں نے متعدد بار سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش کی جب کہ امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے متعدد بار ایران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کو میزائل ایران فراہم کررہا ہے لہذا اقوام متحدہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند کرے۔

مقبول خبریں