پاکستان میں جمہوریت کااستحکام چاہتے ہیںفرانسیسی سفیر

پاکستانی تعلیمی اداروںمیںفرانسیسی زبان سکھائے جانے پرخوشی ہے، ایکسپریس سے گفتگو.


Numainda Express March 20, 2013
پاکستانی تعلیمی اداروںمیںفرانسیسی زبان سکھائے جانے پرخوشی ہے، ایکسپریس سے گفتگو. فوٹو: وکی پیڈیا

KARACHI: پاکستان میں فرانس کے سفیرفلپ تھیپو نے کہاہے کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں باہمی تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ہم پاکستان میں جمہوریت اورجمہوری اداروں کااستحکام چاہتے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی یونیورسٹیوں میں فرانسیسی زبان پر بہت کام جاری ہے۔تعلیمی اداروں میںفرانسیسی زبان سکھائی جارہی ہے اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزیدوسعت ملے گی۔



فرانسیسی زبان بولنے کے بین الاقوامی ہفتے کے موقع پراپنی طرف سے دیے گئے استقبالیے میں ''ایکسپریس'' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرانسسی سفیرنے کہاکہ دنیا بھر میں 22کروڑ افرادکاتعلق فرانسیسی زبان سے ہے یہ لوگ فرانسیسی زبان بول سکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ فرانسیسی زبان بولنے والی تنظیم 75ریاستوںکے درمیان بحیثیت ممبرفرانسیسی زبان اورسیاسی مکالمہ کوفروغ دیتی ہے۔

ان ریاستوں میں سے20ممالک کی نمائندگی پاکستان میں موجودہے اوراس ہفتے کے دوران اپنے تعاون کی تقریبات کی منائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان میںاسی سلسلے میں ہفتہ تقریبات منانے کافیصلہ کیاگیا۔پاکستان کے ساتھ ہم تعلقات مزید مضبوط بنائیںگے۔