وفاقی وزیر مذہبی امور اپنے ہی وزیراعظم سے ناراض

جب ہمیں ہی حج پالیسی بنانی ہے تو کابینہ کی کمیٹی کی کیا ضرورت ہے، سردار یوسف کا شکوہ


ویب ڈیسک January 08, 2018
کابینہ کے اجلاس میں تمام بات رکھوں گا، سردار یوسف، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اقدامات پر ناراض ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شگفتہ جمانی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حج پالیسی پر ایک کابینہ کی کمیٹی بنائی ہے، جب حج پالیسی ہمیں بنانی ہے تو کابینہ کی کمیٹی کی کیا ضرورت ہے، وزیراعظم سے بات کرنے سے پہلے کمیٹی کو کچھ نہیں بتاؤں گا اور کابینہ کے اجلاس میں تمام بات رکھوں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہراس فیصلے کیلئے تیار ہیں جو قرآن و سنت کے مطابق ہو

سردار یوسف کی بات پر قائمہ کمیٹی کی سربراہ شگفتہ جمانی نے کہا کہ آپ کے حج اقدامات قابل ستائش ہیں، اس معاملے پر کمیٹی مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت اور سردار یوسف کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت سرکاری کوٹے پر حج کے خواہشمندوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔

مقبول خبریں