قومی کرکٹ ٹیم کا ڈونیڈن ایئرپورٹ پر روایتی رقص کے ساتھ استقبال

پرفارم کرنے والے بچوں نے بعد ازاں گرین شرٹس کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا


Sports Reporter January 10, 2018
پرفارم کرنے والے بچوں نے بعد ازاں گرین شرٹس کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ فوٹو : فائل

سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ کے لیے ڈونیڈن پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا ایئرپورٹ پر روایتی ڈانس کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

گرین شرٹس لاﺅنج میں آئے تو ایک مقامی اسکول کے بچے، نیوزی لینڈ کی ثقافت کا اہم حصہ سمجھے جانے والے قبائلی طرز کے "کاپا ہاکا" رقص اور ڈرلز پیش کرنے کیلیے موجود تھے۔



مہمان کرکٹرز ڈانس اور اس دوران ادا کئے جانے والے بلند الفاظ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مسکراتے نظر آئے، پرفارم کرنے والے بچوں نے بعد ازاں گرین شرٹس کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا، حسن علی نے بینڈ کے ارکان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔



واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے، سیریز میں شکست سے بچنے کیلیے پاکستان ٹیم کو تیسرے ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔