- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
’’پدماوت‘‘ پر غصہ؛ ہندوانتہا پسندوں نے اسکول پرحملہ کردیا
رتلام: فلم’’پدماوت‘‘اور سنجے لیلا بھنسالی کی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئیں اشتعال انگیز ہندو انتہا پسندوں نے فلم’’پدماوت‘‘کا غصہ اسکول پر اتارتے ہوئے ہنگامہ مچایا اور اسکول میں توڑ پھوڑ کی۔
ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکا پڈوکون کی فلم’’پدماوت‘‘کی پچھلی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئی تھیں کہ ایک نئی مصیبت کھڑی ہوگئی۔ فلم ابتدا ہی سے بھارتی ہندو انتہا پسندوں کو ایک نہیں بھارہی، فلم کی ریلیز کی صورت میں کرنی سینا سمیت متعدد ہندو انتہا پسند جماعتوں نے سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکا پڈوکون کو دھمکی دی تھی کہ اگر فلم ریلیز ہوئی تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔ انتہا پسندوں کے فلم پر دو بڑے اعتراض ہیں جس کی وجہ سے وہ فلم کی ریلیز میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ پہلا اعتراض فلم میں رانی پدمنی کے کردار پر ہے، انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ فلم میں رانی پدمنی کے کردار کو حقیقت کے برعکس دکھایا گیا ہے اوران کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ دوسرا اعتراض فلم کے مقبول ترین گیت’’گھومر‘‘ پر اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے انتہا پسندوں کی رائے ہے کہ راجستھان میں رانیاں گھومر نہیں کرتیں لہٰذا اس گانے کو فلم سے نکالا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’پدماوت‘ کو لیکرسنجے لیلا بھنسالی ذہنی پریشانی کا شکار
یہ اعتراض اتنی زیادہ شدت اختیار کرگیا ہے کہ مدھیہ پردیش کے شہر رتلام کے سینٹ پول کانونٹ اسکول میں فنکشن کے دوران جب ننھی طالباؤں نے اس گانے پر پرفارم کیا تو ہندو انتہا پسندجماعت شیری راجپوت کرنی سینا سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسکول پر حملہ کردیا اور اسکول میں توڑ پھوڑ مچائی۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے اطلاع کرنے پر پولیس فوراً اسکول پہنچی اور مشتعل مظاہرین کو منتشر کیا، تاہم اس واقعے میں ایک طالبعلم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد فراہم کردی گئی۔
#MadhyaPradesh: A school allegedly vandalised by Karni Sena after students performed on song 'Ghoomar' from #Padmaavat during their annual function earlier today in Ratlam's Jaora, 1 student injured. Police reached the spot later. pic.twitter.com/ZuQ6K42Yuv
— ANI (@ANI) January 15, 2018
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی سنسر بورڈ نے ’’پدماوت‘‘ پر دل کھول کر قینچی چلادی
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے نہ صرف اسکول میں ہنگامہ مچایا بلکہ بچوں کے والدین اور ٹیچرز کے ساتھ بدتمیزی بھی کی، پولیس نے حملہ کرنے والے افرادمیں سے چارکو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغا زکردیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی سنسر بورڈ نے فلم’’پدماوت‘‘کو 25 جنوری کو ریلیز کی اجازت دےدی ہے تاہم ہندو انتہا پسند جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ فلم کو کسی حال میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔