- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
انتقام پر یقین نہیں رکھتے، چیئرمین نیب
اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب انتقام پر یقین رکھتا ہے اور نہ کسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے ہر شخص کی نظر نیب پر ہے کیوں کہ احتساب سب کے لیے ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاناما اور برٹش ورجن آئی لینڈ میں پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جس پر چیئرمین نیب نے 435 آف شورکمپنیوں کا ریکارڈ جلد از جلد حاصل کرکے تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں 43 مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ان میں 23 مقدمات کی جانچ پڑتال 17 انکوائریز اور 4 کی انویسٹی گیشن شامل تھی جب کہ 80 سے 90 فیصد شکایات ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ہیں۔
چیئرمین نیب نے مقدمات کی پیش رفت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مقررہ وقت میں انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے معاملے پر عوام کی لوٹی رقم واپس نہ دلانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا جب کہ سابق وزیر پورٹس و شپنگ کامران مائیکل، سابق چیئرمین ریلوے عارف عظیم اور ریلوے ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
چیئرمین نیب نے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ اور 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کاریکارڈ نہ ملنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات مکمل کی جائیں جب کہ کسی بھی کمپنی کے کام میں نیب انکوائری کی وجہ سے رکاوٹ نہیں آنی چایئے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب انتقام پر یقین رکھتا ہے اور نہ کسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے، ہر شخص کی نظر نیب پر ہے کیوں کہ احتساب سب کے لیے ہے اسی لیے شفاف احتساب ہوتا نظر آنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔