سلیکشن بورڈمیں زیادہ ترقی پنجاب کے آفیسرز کو ملی

گریڈ20،21افسران میں پنجاب کاتناسب45، سندھ25، پختونخوا15، بلوچستان کا7فیصد رہا.


Numainda Express March 25, 2013
گریڈ20،21افسران میں پنجاب کاتناسب45، سندھ25، پختونخوا15، بلوچستان کا7فیصد رہا. فوٹو: فائل

سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میںمختلف سروسز گروپوںسے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 اور21 کے افسروں کی ترقیوں میں سب سے زیادہ افسران کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ بلوچستان کے افسران کی تعداد سب سے کم ہے۔

'' ایکسپریس '' کو ملنے والی معلومات کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں اگرچہ ڈومیسائل یا صوبوں سے تعلق کے حوالے سے ہمیشہ یہ کہا گیا ہے کہ ترقی و تبادلوں میں کسی صوبے سے تعلق رکھنے والے افسران کی حق تلفی یا نا انصافی نہ کی جائے۔

10

لیکن ماضی کے تمام بورڈز کی طرح اس دفعہ بھی یوں ہی کیاگیاہے کہ حالیہ بورڈکے اجلاسوں میں ڈومیسائل یا صوبائی کوٹہ کا کو ئی خیال نہیں کیا گیا ہے اورصوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افسران کی ترقیوں کا تناسب سب سے زیادہ یعنی پینتالیس فیصدرہا،جس کے بعد سندھ پچیس فیصد، کے پی کے کا پندرہ فیصد ،بلوچستان سات فیصد اور باقی کا تعلق آزادکشمیراور گلگت و بلتستان وغیرہ سے ہے ۔