جھنگاہلسنت والجماعت کے قائدین کی گرفتاریوں کیخلاف دھرنے

ٹریفک کا نظام معطل،ہزاروں مسافر پھنس گئے،رہائی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان۔


Numainda Express March 25, 2013
ٹریفک کا نظام معطل،ہزاروں مسافر پھنس گئے،رہائی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان. فوٹو: آن لائن

اہلسنت والجماعت جھنگ کے رہنمائوں نے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کے بیٹے مولانا معاویہ اعظم سمیت دیگر قائدین اور کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کیخلاف گزشتہ روز جھنگ کے مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے جس کیوجہ سے جھنگ میں ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا اور جنوبی پنجاب سے بالائی اور وسطی پنجاب جانیوالے ہزاروں مسافر اور مال بردار گاڑیاں دن بھر لمبی قطاروں میں کھڑی رہیں۔

رات گئے تک دھرنوں کا سلسلہ جاری تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی حکومت کی جانب سے دہشتگردی کی وارداتوں میں لشکر جھنگوی کے ملوث ہونے کے بیانات کے بعد پنجاب حکومت نے مولانا معاویہ اعظم سمیت اہلسنت والجماعت کے دیگر قائدین اور کارکنوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں نظر بند کر دیا تھا۔

15

ضلعی قائدین کی جانب سے جمعہ کو احتجاجی ریلیوں اور اتوار کو دھرنوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق گزشتہ روز ہزاروں کارکنوں نے ایوب چوک' ملہوانہ موڑ' شاہ جیونہ اور دیگر مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے جو رات گئے تک جاری تھے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قائدین اور کارکنوں کی رہائی تک دھرنا جاری رکھیں گے۔