بلوچستان میں مزید 200 فراری قومی دھارے میں شامل

ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میں 15 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک January 25, 2018
اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں. فوٹو : فائل

بلوچستان میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت 200 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹرز تربت میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی، جس میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان تھے، تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی، تقریب میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 16 انتہائی مطلوب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں جن میں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کے لیے کام کرنے والے فراری کمانڈر بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں