- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
انتظار قتل کیس؛ مقدس حیدر اورمدیحہ کیانی کا جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ
کراچی: ڈیفنس میں اے سی ایل سی اہلکاروں کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان انتظار کیس کی جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں مدیحہ کیانی اور سابق ایس ایس پی مقدس حیدر نے بیان ریکارڈ کروادیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلی جنس پرویزچانڈیو کی سربراہی میں انتظارقتل کیس کی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ جے آئی ٹی میں ایم آئی، آئی ایس آئی، آئی بی سمیت دیگر افسران شریک تھے۔ انتظار کے والد جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کروانے کیلیے پہنچے لیکن ان کا بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔ مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیان ریکارڈ نہیں ہوا وکیل نے بریفنگ دی،اس کے علاوہ ان کے وکیل نےانہیں میڈیا سے بات کرنے سے بھی روکا جب کہ جے آئی ٹی نے مدیحہ کیانی اور سابق ایس ایس پی مقدس حیدر کا بھی بیان ریکارڈ کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فرانزک رپورٹ منظرعام پرآگئی
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جے آئی آٹی ایس ایس پی مقدس حیدر کا قتل میں ملوث پانا اور خاتون سے رابطے پر تحقیقات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں انتظار کو قتل کرنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم جے آئی ٹی مقتول انتظار کے قتل کی اصل وجہ کی بھی تحقیقات کرے گی۔
گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے انتظار قتل کیس میں شامل مدیحہ کیانی کے موبائل کے کال ڈیٹا ریکارڈ اور ایس ایس پی مقدس حیدر کے پستول کی فرانزک مکمل کرلی تھی جس کے مطابق ایس ایس پی کا پستول انتظار قتل کیس میں استعمال نہیں ہوا، جب کہ مدیحہ کیانی کے کال ڈیٹا میں مقدس حیدر کی کوئی کال نہیں اور میسجز میں بھی عام سی گفتگو کی گئی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مدیحہ کیانی کچھ چھپا رہی ہے
واضح رہے کہ 13 جنوری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اے سی ایل سی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ انتظار حسین جاں بحق ہوگیا تھا۔ انتظار کے والد اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں، مجھے لگتا ہے میرے بیٹے کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔