- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
فلم ’’پدماوت‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز 18 کروڑ کمالیے

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش فلم کو ’’ماسٹر پیس ‘‘قرار دے چکے ہیں؛ فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ کی تاریخ کی متنازعہ ترین فلم ’’پدماوت‘‘نے ہندو انتہا پسندوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر دھوم مچادی۔
بے شمار تنازعات، دھمکیوں اور احتجاج کے بعد ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’پدماوت‘‘بالآخر گزشتہ روز بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی، اس موقعے پر ہندو راجپوتوں کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والی جماعت کرنی سینا نے کل اور آج ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد مظاہرے کیے، توڑ پھوڑ کی، بسوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا، سڑکوں پر ٹائر جلائے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور فلمی شائقین کو سینما گھروں تک پہنچنے سے روکنےکی بھرپور کوشش کی لیکن اس کے باوجود دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے سینما گھر پہنچی اورفلم ریلیز کے پہلے روز اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’پدماوت‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی آگ لگادی
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ’’پدماوت‘‘ کی ریلیز سے دو روز قبل ہی ٹویٹر پر فلم کو ’’ماسٹر پیس‘‘ قرار دے دیا تھا۔
فلمی تجزیہ نگار رامیش بالا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ35 فیصد اسکرینز پر ریلیز نہ ہونے کے باوجود ’’پدماوت‘‘ریلیز کے پہلے روز بھارت میں 18 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ رامیش بالا نے فلم کے بیرون ملک بزنس کے حوالےسے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پدماوت‘‘بیرون ممالک بھی اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، ریلیز کے پہلے روز فلم نے امریکا اور کینیڈا میں تقریباً2 کروڑ کمائے جب کہ آسٹریلیا میں ایک کروڑ80 لاکھ اور متحدہ عرب امارات میں 2 کروڑ40 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔
کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر فلم پورے بھارت میں ریلیز کی جاتی تو پہلے دن کا بزنس تقریباً 30 کروڑ روپے ہوتا۔ متعدد ریاستوں میں پابندی کے بعد فلم کو لگ بھگ 10 سے 12 کروڑ کا نقصان ہواہے۔ تاہم اگلے 15 دنوں تک کوئی اورفلم ریلیز نہیں ہورہی لہٰذا اس بات کا فائدہ ’’پدماوت‘‘کو ملے گااور فلم نقصان پورا کرلے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’’ پدماوت ‘‘ کی پاکستان میں نمائش
واضح رہے کہ فلم مخالف تنظیم نے ’’پدماوت‘‘کی ریلیز کے بعد انتقاماً سنجے لیلا بھنسالی کی ماں پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کانام ’’لیلا کی لیلا‘‘رکھا جائے گا، جب کہ ایک اور انتہا پسند جماعت براجمنڈل کشتریا راجپوت مہاسبھا نے سنجے لیلا بھنسالی کا سر قلم کرنے والے شخص کے لئے فوری طور پر 51 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔