- امریکا کے شام میں ایرانی ٹھکانوں پر جوابی فضائی حملے؛11 ہلاکتیں
- مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ
- مشہور موسیقار ’بے ٹہووِن‘ کی موت کے 200 سال بعد ڈی این اے تجزیہ
- اب مائیکروسوفٹ براؤزر میں الفاظ سے اے آئی تصاویر تخلیق کرنا ممکن
- رمضان المبارک؛ سحری کی ایسی غذائیں جن سے دن بھر بھوک نہیں لگے گی
- عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- چین نے پاکستان کی دو ارب ڈالر کی قرض ادائیگی مؤخر کردی
- مسجد نبوی میں افطار کے پکوان کیلیے 11 غذائی کمپنیوں کی منظوری
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
- سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع
- راہداری ریمانڈ منظور؛ کوئٹہ پولیس حسان نیازی کو اسلام آباد سے لے کر روانہ
- پنجاب، پب جی گیم مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
فلم ’’پدماوت‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی بھارت میں آگ لگادی

پولیس نے پرتشدد مظاہرہ کرنے والے افراد میں سے دو کو حراست میں لے لیا ہے؛ فوٹوبھارتی میڈیا
ممبئی: ہدیات کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’پدماوت‘‘آج ریلیز کردی گئی تاہم فلم کی ریلیز کے موقعے پر بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے جب کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے ’’پدماوت‘‘کو 25 جنوری کو ریلیز کی اجازت ملنے کے باوجود پورے بھارت میں فلم کی اسکریننگ کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔ بھارت کی چار بڑی ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور بہار میں فلم کی ریلیز پر پابندی عائد ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے’’پدماوت‘‘ کیوں ٹھکرائی
گزشتہ شام گرگام میں مشتعل مظاہرین نے اسکول بس پر حملہ کرکے بس کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ اسکول بس کو آگ لگانے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرے سہمے بچے سیٹوں کی نیچے چھپے ہوئے ہیں۔ بچوں کی جان کو خطرے کے پیش نظر گرگام اور نوئیڈا میں سات اسکولوں نے آج تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کے متعدد شہروں میں بھی ’’پدماوت‘‘کے خلاف مظاہروں اور توڑ پھوڑ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
بھوپال میں مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران گاڑی کو آگ لگادی، پولیس نے پرتشدد مظاہرہ کرنے والے افراد میں سے دو کو حراست میں لے لیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پدماوت، بھارتی سپریم کورٹ کا نیا حکم
راجستھان اودے پور میں مشتعل مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے دکانیں بند کرادیں جب کہ لوگ فلم کی ریلیز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
بھارتی شہر احمد آباد میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کو تعنیات کیا گیا ہے۔
جن ریاستوں میں ’’پدماوت‘‘ آج ریلیز کی جارہی ہے وہاں سینماؤں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ آگرہ میں سینما ہال کے باہر پولیس اور سیکیورٹی اہلکار بھی تعنیات ہیں۔
بالی ووڈ ہدایتکار اور اداکار فرحان اختر نے اسکول بس پر حملہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کی اسکول بس پر حملہ کرنا کھلی دہشت گردی ہے، وہ تمام لوگ جنہوں نے یہ کام کیا ہے دہشتگرد ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔