- انسانی چہرے کے حصوں پر مشتمل جاپانی بٹوے اور پرس
- 50 منٹ کچن کی صفائی سائیکل چلانے سے زیادہ کیلوریز جلاتی ہے
- شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی متعارف کروانے کا اعلان
- لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 926 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
فلم ’’ پدماوت ‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

پاکستانی سنسر بورڈ نے فلم کو ’’یو سرٹیفیکیٹ‘‘جاری کیا ہے؛ فوٹوفائل
بھارت میں مشکلات کا شکار فلم ’’پدماوت‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی۔
ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اورشاہد کپور کی متنازعہ ترین فلم’’پدماوت‘‘آج بھارت میں ریلیز کردی گئی تاہم عدالتی حکم کے باوجود فلم پر چار بڑی ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور بہار میں مکمل طور پابندی عائد ہے جب کہ متعدد شہروں میں بھی فلم کی ریلیز کے خلاف مظاہرے اور احتجاج جاری ہیں، البتہ بھارت میں مشکلات کا شکار ’’پدماوت‘‘ کو پاکستان میں گرین سگنل مل گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’’پدماوت‘‘ نے بھارت میں آگ لگادی
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سنسر بورڈ نے فلم کو ’’یو سرٹیفیکیٹ‘‘جاری کیا ہے جس کا مطلب ہے پاکستان میں ہرعمر کے افراد فلم دیکھ سکتے ہیں ۔ پاکستان سنسربورڈ آف فلم سنسر (سی بی ایف سی)کے چیئرمین مبشر حسن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فیچر فلم ’’پدماوت‘‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہم لوگوں کو اچھی تفریح فراہم کرنے کے معاملے پر بالکل بھی جانب دار نہیں ہیں۔ مبشر حسن نے سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ ٹائیگرزندہ ہے‘‘کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ اس فلم پر اس لیے پابندی لگائی گئی تھی کیونکہ اس میں پاکستان کی غلط تصویر پیش کی گئی تھی۔
پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹر ستیش ریڈی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فلم کی ریلیز کے پہلے ہفتے میں شائقین کی جانب سے اچھا ردعمل ملنے کی توقع ہے، جب کہ کچھ ڈسٹری بیوٹرز اور سینما مالکان کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا فلم میں علاؤالدین خلجی کی غلط تصویر پیش کرنے پر شاید لوگوں کی جانب سے احتجاج سامنے آئے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوااور فلم کی ریلیز میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔