وسیم اکرم ملتان میں نمائشی میچ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے

اس مقابلے میں حریف طوفان الیون کے کپتان شعیب ملک ہونگے۔


Sports Reporter January 27, 2018
اس مقابلے میں حریف طوفان الیون کے کپتان شعیب ملک ہونگے۔ فوٹو : اے ایف پی

سابق کپتان وسیم اکرم آئندہ ماہ ملتان اسٹیڈیم میں ایک نمائشی میچ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پی ایس ایل کے نئی فرنچائز ملتان سلطانز کی 4 فروری کو ہونے والی لانچنگ تقریب میں سابق کپتان وسیم اکرم سلطان الیون کی قیادت کرینگے جب کہ اس مقابلے میں حریف طوفان الیون کے کپتان شعیب ملک ہونگے۔

''ملتان دا مقابلہ'' ٹائٹل کے تحت ہونے والے اس فیسٹیول میچ میں عمران نذیر بھی شریک ہونگے۔