راؤ انوار سمیت 13 پولیس افسران و اہلکاروں کے ایئرپورٹ سیکیورٹی پاسز منسوخ

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 جنوری 2018
چیف جسٹس پاکستان نے راؤ انوار کو 3 روز میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان نے راؤ انوار کو 3 روز میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، فوٹو: فائل

کراچی: ایئرپورٹ انتظامیہ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 13 افسران و اہلکاروں کے ایئرپورٹ سیکیورٹی پاسز منسوخ کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ان کی ٹیم کے ارکان کی فرار کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح ایئرپورٹ کے متعلقہ حکام نے راؤ انوار سمیت 13 افسران و اہلکاروں کے ایئرپورٹ سیکیورٹی پاسز منسوخ کردیئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: راؤ انوار کی دبئی فرار کی کوشش ناکام

سندھ پولیس کے جن افسران اور اہلکاروں کے سیکیورٹی پاسزمنسوخ کیے گئے ہیں ان میں  ڈی آئی جی عارف حنیف، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ایس پی نجیب خان، ایس پی چوہدری سیف اللہ، پروٹوکول ڈیوٹی پر مامور ڈی ایس پی ایئرپورٹ خالد محمود، ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ فیصل لطیف ملک، سب انسپیکٹر سرفراز اے ایس آئی عبد الغفار، کانسٹیبل محمد منیر، مظہر اقبال، محمد شہزاد، وقار حسین اور ملک ابراہیم شامل ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی راؤ انوار کو گرفتار کرنے کیلئے 3 روز کی مہلت

واضح رہے کہ راؤ انوار فی الحال روپوش ہیں اور چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ وہ راؤ انوار کو 3 روز میں گرفتار کرکے پیش کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔