اسلام آباد میں غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں قاری گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 31 جنوری 2018
 اپنے کئے پر شرمندہ ہوں، قاری کا بیان فوٹو: فائل

 اپنے کئے پر شرمندہ ہوں، قاری کا بیان فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تھانہ کورال کے علاقے میں 12 سالہ غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں اس کے قاری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کورال کے علاقے میں 12 سالہ فلپائنی بچے کواس کے معلم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ بچے کے والد کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بچے کو اس کے معلم نے ہی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے کھنہ پل کے قریب ایک ہوٹل سے ملزم کو گرفتارکیا۔ ملزم کوسخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا جائے گا۔

واقعے کے حوالے سے والد کا کہنا ہے کہ بچے کی شہریت فلپائنی ہے اورہمیں سفارتخانے نے بھی بلایا ہے۔ اپنے بیان میں قاری اسلم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے کئے پر شرمندہ ہوں اوربچے کے ساتھ حجرے میں بدفعلی کرتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔