ڈاکٹروں نے ایرانی شوریٰ نگہباں کے چیئرمین کا غلطی سے گردہ نکال دیا

محمود ہاشمی کے گردے میں رسولی تھی جسے ختم کرنے کے لئے گردہ نکالنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، رکن شوریٰ نگہباں


ویب ڈیسک February 05, 2018
محمود ہاشمی کے گردے میں رسولی تھی جسے ختم کرنا ضروری تھا، رکن شوریٰ نگہباں : فوٹو : العریبہ

ڈاکٹروں نے غلطی سے ایران کی گارڈین کونسل کے چئیرمین آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی کا صحیح گردہ نکال دیا جب کہ خراب گردہ بدستور ان کے جسم میں ہی موجود ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی شوریٰ نگہباں کے رکن محمد رضا باہنر نے انکشاف کیا ہے کہ کونسل کے چیئرمین آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی کو گردوں کی تکلیف تھی، ڈاکٹروں نے ان کے خراب گردے کو تبدیل کرنے کے لیے سرجری کرنا تھی اور انہیں سرجری کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نےغلطی سے تندرست گردہ نکال دیا اورخراب گردہ بدستور ان کے جسم میں ہی موجود ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایران کے سابق صدر احمدی نژاد گرفتار

رضا باہنر کے مطابق آیت اللہ محمود ہاشمی کے گردے میں رسولی تھی جسے ختم کرنا ضروری تھا اور گردہ نکالنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی تاہم ڈاکٹروں نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا تندرست گردہ نکال لیا، صحت مند گردہ نکالے جانے کے بعد آیت اللہ ہاشمی شاھرودی کی صحت مزید بگڑ گئی اور انہیں علاج کے لیے جرمنی لےجانا پڑا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایران کے اسکولوں میں انگریزی زبان پر پابندی عائد

باہنر کے مطابق علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات کے بعد ان کے جانشین کے لیے گارڈین کونسل کے نئے سربراہ کی تقرری میں تاخیر کا ایک سبب ہاشمی شاہردوی کی بیماری بھی تھی۔

مقبول خبریں