انوپم کھیر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر’’آئی لو پاکستان ‘‘

انوپم کھیر ان دنوں امریکا کے شہر لاس اینجلس میں موجود ہیں


ویب ڈیسک February 06, 2018
’انوپم کھیر ان دنوں امریکا کے شہر لاس اینجلس میں موجود ہیں فوٹو:فائل

KARACHI: بھارتی ادکار انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا جب کہ ہیکر نے اس پر ''آئی لو پاکستان'' کا پیغام لگادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے اس پر ترکی کا جھنڈا پوسٹ کردیا گیا جب کہ ساتھ ہی ترکش زبان میں کوئی پیغام بھی لکھا گیا لیکن ہیکر نے پوسٹ کے آخر میں انگریزی میں 'آئی لوپاکستان' بھی لکھ دیا۔



ٹوئٹر کی جانب سے بھی ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں ہمارے ایک صارف کی پریشانی کو جلد ہی دور کردیا جائے گا۔

https://twitter.com/TwitterSupport/status/960817699084472320

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے جو مجھے متعدد دوستوں کے ذریعے پتہ چلا تاہم میں اس وقت لاس اینجلس میں موجود ہوں اور ہیکنگ کے حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ سے بات ہوگئی ہے۔

[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/anupamkherofficial/posts/1973738476282802"]

مقبول خبریں