پشاور میں دیرینہ دشمنی پر 2 افراد قتل

معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس


ویب ڈیسک February 06, 2018
فائرنگ کا واقعہ تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے میں پیش آیا۔ فوٹو: فائل

رنگ روڈ پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کردیا جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں رنگ روڈ پر تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے میں مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں