دبئی میں اربوں ڈالر کی غیر قانونی سرمایہ کاری نیب تحقیقات کرے قائمہ کمیٹی خزانہ

100پاکستانیوں کی فہرست بھیجی تھی،55 کی تصدیق ہوگئی،ایف بی آر حکام۔


Numainda Express February 10, 2018
وزارت تجارت وٹیکسٹائل کے12منصوبوں کیلیے20 ارب کی بجٹ تجاویزمنظور۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے دبئی سمیت بیرون ممالک میں پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالر کی غیر قانونی سرمایہ کاری پر کاروائی نیب کو کارروائی کی سفارش کردی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس چیئرمین قیصر شیخ کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی نے دبئی میں جائیداد خریدنے والوں کا کیس نیب کو بھیجنے کی سفارش کردی ہے، کمیٹی اراکین نے کہاکہ نیب دبئی لیکس کی تحقیقات کرے۔ اجلاس کے دوران دبئی میں جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے 100 پاکستانیوں کی لسٹ فراہم کی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے پاس دبئی میں جائیداد خریدنے والوں کی لسٹ موجود ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کسی پاکستانی کو دبئی میں پراپرٹی خریدنے کی اجازت نہیں دی گئی انھوں نے کہاکہ ایف بی آر پارلیمنٹ سے مسلسل یہ رپورٹ چھپائی رہاہے ایف بی آر نے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے جھوٹ بولاہے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ ایف آئی اے کی رپورٹ دبئی حکام کو بھیجی گئی ہے۔