میٹرک بورڈ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی شیڈول کا اعلان

دسویں سائنس گروپ اورنویں جنرل گروپ کے امتحانات 9اپریل سے شروع ہونگے.


Staff Reporter March 29, 2013
سائنس گروپ کے امتحانات صبح کے اوقات میں 9سے 12بجے جبکہ جنرل گروپ کے دوپہرمیں 2سے 5 بجے تک لیے جائیں گے. فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اوردسویں جماعت سائنس اورجنرل گروپ کے امتحانات کاشیڈول جاری کردیا۔

بورڈ کے ناظم امتحانات نعمان احسن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نویں سائنس گروپ اوردسویں جنرل گروپ کے امتحانات 8اپریل ،جبکہ دسویں سائنس گروپ اورنویں جنرل گروپ کے امتحانات 9اپریل سے شروع ہونگے امتحانات 25 اپریل تک جاری رہیں گے۔

سائنس گروپ کے امتحانات صبح کے اوقات میں 9سے 12بجے جبکہ جنرل گروپ کے دوپہرمیں 2سے 5 بجے تک لیے جائیں گے، شیڈول کے مطابق نویں جماعت سائنس گروپ کا8اپریل کوکمپیوٹر اسٹڈیز ، 10 اپریل کوبیالوجی،12اپریل کوانگریزی، 15اپریل کو کیمسٹری،17اپریل کومطالعہ پاکستان اور 19اپریل کوسندھی کا پرچہ لیاجائے گا۔



دسویں سائنس گروپ کے شیڈول کے مطابق 9اپریل کو انگریزی،13کو فزکس ،16 کو ریاضی، 18کو اسلامیات اور20اپریل کو اردو کا پرچہ لیاجائیگانویں جنرل گروپ کے شیڈول کے مطابق 9 اپریل کوجنرل سائنس 11 کو ریاضی ، 13 اپریل کوانگریزی، 16 کو مطالعہ پاکستان اور20 اپریل کو سندھی کاپرچہ ہوگا۔