چوہدری نثار کو بلیک میلنگ کے بجائے ن لیگ چھوڑ دینی چاہیے خورشید شاہ

چوہدری نثار کے اپنی قیادت سے اختلافات ہیں تو وہ پارٹی کے اندر رہ کر معاملات کو حل کریں، قائد حزب اختلاف


Numainda Express February 12, 2018
چوہدری نثار کے اپنی قیادت سے اختلافات ہیں تو وہ پارٹی کے اندر رہ کر معاملات کو حل کریں، قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو بلیک میلنگ کے بجائے ن لیگ چھوڑ دینی چاہیے۔

گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو بلیک میلنگ کے بجائے پارٹی چھوڑ دینی چاہیے، ان کے اپنی قیادت سے اختلافات ہیں تو وہ پارٹی کے اندر رہ کر معاملات کو حل کریں۔

ایک سوال پر قائد حزب اختلاف نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں اختلافات کو ان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ٹوٹ چکی ہے اور اب اس میں مفادات کی جنگ چل رہی ہے۔