سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش بغیر میک اپ کیسی نظرآتی ہیں

ویب ڈیسک  جمعرات 15 فروری 2018
پریا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 4 دنوں میں 3.2 ملین ہوچکی ہے؛ فوٹوانٹرنیٹ

پریا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 4 دنوں میں 3.2 ملین ہوچکی ہے؛ فوٹوانٹرنیٹ

نئی دہلی: سوشل میڈیا اسٹار ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریاپرکاش واریئر کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ 4 روز سے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے جس میں ایک لڑکی اور لڑکا آنکھوں ہی آنکھوں میں باتیں کرتے نظر آرہے ہیں، آنکھوں کے اشاروں سے بات کرنے کا یہ انداز سوشل میڈیا پر اس قدر مقبول ہوا کہ ویڈیو میں موجود لڑکی محض چند گھنٹوں میں دنیا کی مقبول ترین لڑکی بن گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریاپرکاش پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام

ویڈیو میں نظر آنے والی 18 سالہ لڑکی پریا پرکاش واریئرکا تعلق کیرالہ سے ہےاور ان کے ساتھ موجود لڑکا روشن عبدالرؤف ہے۔ دونوں طالبعلم ہونے کے ساتھ اداکار بھی ہیں اور یہ ویڈیو ان دونوں کی پہلی ملیالم فلم ’’اورو آدار لو‘‘کی ہے۔

پریا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد ویڈیو وائرل ہونے سے قبل صرف 5000 تھی لیکن 4 دنوں میں یہ تعداد بڑھ کر 3.2 ملین ہوچکی ہے۔

حقیقی پریا ویڈیو میں نظرآنے والی پریا سےبہت مختلف ہے، پریا پرکاش کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ جن میں پریا بالکل ایک عام سی لڑکی نظر آرہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریا پرکاش کی سوشل میڈیا پر دھوم 

واضح رہے کہ پریا پرکاش اور روشن عبدالرؤف کی وائرل ہونے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 24 گھنٹوں کے دوران 1 ملین لوگوں نے دیکھا اور 50 ہزار سے زائد لوگوں نے لائک کیا جو اپنےآپ میں ایک اعزاز ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔