ایل او سی؛ بھارتی فوج کی اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 15 فروری 2018
بھارت جنیوا کنونشن اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے،آئی ایس پی آر،فوٹو: فائل

بھارت جنیوا کنونشن اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے،آئی ایس پی آر،فوٹو: فائل

 راولپنڈی: خطے کا امن تباہ کرنے کی پالیسی پر گامزن بھارتی فوج ایل او سی پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے سے بعض نہ آیا اور ایک بار پھر سویلین آبادی پر فائرنگ کرتے ہوئے ایک شہری کو شہید کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سویلین گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور شہید ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، ایک شہری شہید اور دو بچے زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر میں اسکول وین کو نشانہ بنایا۔ بھارت جنیوا کنونشن اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج  ایل او سی پر مسلسل جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرکے عام شہریوں کو شہید کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔