جامعہ کراچی گریڈ 21 اور 22 کے اساتذہ کیلیے7ہزارالاؤنس کی منظوری

پی ایم ڈی سی میں جامعہ کی نمائندگی کیلیے ڈاکٹر ایس ایم عباس منتخب کرلیے گئے.


Staff Reporter March 31, 2013
پی ایم ڈی سی میں جامعہ کی نمائندگی کیلیے ڈاکٹر ایس ایم عباس منتخب کرلیے گئے. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی سنڈیکٹ کے اجلاس میں 21 اور 22 گریڈکے اساتذہ کیلیے آرڈرلی الاؤنس 7ہزار روپے ماہانہ کردینے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمدکی منظوری دیدی گئی ہے۔

اس حوالے سے شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر کی سربراہی میں اجلاس منعقدہوا، اجلاس میں انسٹیٹوٹس کے معاملات پر غور کیلیے تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارشات پربھی غور کیاگیا جس میں طے کیا گیا کہ 2004 کے اسٹیٹس اور عبدالحسیب خان کے تجویزکردہ ماڈل کو وکیل سے ویٹ کرایاجائے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں جامعہ کی نمائندگی کیلیے پروفیسرڈاکٹر ایس ایم عباس کو منتخب کیاگیا جبکہ سینٹربرائے پلانٹ کنزرویشن کے بورڈ آف گورنر میں ڈاکٹر حارث شعیب کو بحیثیت نمائندہ سنڈیکٹ نامزدکرلیاگیا،علاوہ ازیں اجلاس میں متفقہ طور پرفیصلہ کیا گیا کہ بحیثیت رکن سلیکشن بورڈ سرداریاسین ملک کا استعفیٰ قبول نہ کیاجائے اوروہ اپنی باقی مدت مکمل کریں،اجلاس میں ہارڈ شپ کیسز میں اہل پائے جانیوالے امیدواروں کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔