غازی عبدالرشید قتل کیس میں پولیس نے پرویز مشرف کو بے گناہ قرار دے دیا

ویب ڈیسک  بدھ 21 فروری 2018
عدالت چاہے تو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے سکتی ہے، پولیس فوٹو:فائل

عدالت چاہے تو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے سکتی ہے، پولیس فوٹو:فائل

 اسلام آباد: عبدالرشید غازی قتل کیس میں پولیس نے پرویز مشرف کو بے گناہ قرار دے دیا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔  ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد راجہ آصف محمود نے پرویز مشرف کی اخراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دائر

ایس ایس پی اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نے اس کیس میں اپنا جواب جمع کرادیا۔ پولیس نے پرویز مشرف کو چالان کے کالم نمبر دو میں رکھ کر بے گناہ قرار دے دیا۔
پولیس نے اپنے جواب میں کہا کہ لال مسجد آپریشن آئین و قانون کے مطابق ہوا، عدالت چاہے تو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 12 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف نے اخراج مقدمہ کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔