سری دیوی کی آخری وڈیوسوشل میڈیا پروائرل

ویب ڈیسک  اتوار 25 فروری 2018
اہل خانہ کے ہمراہ شادی میں لی گئیں تصاویراوروڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں: فوٹو: فائل

اہل خانہ کے ہمراہ شادی میں لی گئیں تصاویراوروڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں: فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی سپراسٹارسری دیوی کے انتقال کی خبرنے دنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں کو افسردہ کردیا ہے وہیں ان کے مداح ان کے انتقال کی خبر پریقین نہیں کرپارہے ہیں جب کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے متعدد اداکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ۔

اداکارہ کا انتقال دبئی میں ہوا جہاں وہ شوہر کے بھانجے موہت مرواہ کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ 3 روز قبل ہونے والی شادی میں بھی سری دیوی حسین لگ رہی تھیں جب کہ اہل خانہ کے ہمراہ شادی میں لی گئیں تصاویراوروڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ کے بھتیجے کی شادی میں انیل کپور، سونم کپور، کرن جوہر، ابھیشیک بچن، ارجن کپوربھی موجود تھے، یوں تقریب میں اداکاروں کی سری دیوی کے ساتھ وہ آخری ملاقات قرارپائی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی کے انتقال پربالی ووڈ انڈسٹری صدمے سے دوچار

اداکارہ کی بیٹی اور اہل خانہ کے ساتھ بھی لی گئیں تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

 

اس خبرکو بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔