سری دیوی کی موت کی تحقیقات دبئی پولیس پروسیکیوشن کے حوالے

سری دیوی کی لاش کو بھارت واپس لے جانے کے لیے ان کے شوہر بونی کپور دبئی میں ہی موجود ہیں


ویب ڈیسک February 27, 2018
سری دیوی کی موت کی تحقیقات دبئی پولیس پروسیکیوشن کرے گی، دبئی میڈیا آفس؛ فوٹوفائل

بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کی تحقیقات دبئی پولیس پروسیکیوشن کے حوالے کردی گئی ہے۔

تین روز قبل حرکت قلب بند ہونے کے باعث دبئی میں انتقال کرنے والی اداکارہ سری دیوی کی موت کی تحقیقات دبئی پولیس پروسیکیوشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اب اس کیس کی تحقیقات دبئی پولیس پروسیکیوشن کرے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بونی کپورغلطی نہ کرتے تو سری دیوی آج زندہ ہوتیں



خلیج ٹائمز کے مطابق سری دیوی کے شوہر بونی کپور اب بھی دبئی میں موجود ہیں اوراہلیہ کی لاش کی حوالگی کے منتظر ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: موت سے کچھ دیر قبل سری دیوی کے ساتھ کیا ہوا؟

واضح رہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سری دیوی کی موت کی وجہ دل کادورہ قرار دیا جارہا تھا تاہم گزشتہ روز جاری ہونےو الی فرانزک رپورٹ کے مطابق سری دیوی کی موت ہوٹل کے باتھ روم میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔

مقبول خبریں