اینجلو میتھیوزانجری کے باعث سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹرافی سے باہر

آل راﺅنڈر قیادت سنبھالنے کے بعد صرف ایک مرتبہ ہی ایکشن میں نظر آئے ہیں


Sports Desk February 27, 2018
آل راﺅنڈر قیادت سنبھالنے کے بعد صرف ایک مرتبہ ہی ایکشن میں نظر آئے ہیں،فوٹو:فائل

سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز پنڈلی کی انجری کے باعث سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

کرکٹ سری لنکا کے ذرائع کے مطابق30 سالہ آل راﺅنڈر گزشتہ 18 ماہ سے انجریز کا شکار رہے ہیں اور جنوری میں قیادت سنبھالنے کے بعد صرف ایک مرتبہ ہی ایکشن میں نظر آئے ہیں، ٹرائی سیریز کیلیے بحالی پروگرام میں مصروف تھے کہ اسی دوران انہیں پنڈلی کی انجری کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ سہ ملکی نداہاس ٹی ٹوئنٹی ٹرافی 6 سے 18 مارچ تک کولمبو میں کھیلی جائے گی جس میں میزبان سری لنکا کے علاوہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔