گوجرانوالہ میں اسپتال کے عملے نے معمر مریض کو مردے کے ساتھ لٹا دیا

اپنڈکس کا مریض درد بھول کر دوسرے بیڈ پر شفٹ کرنے کیلیے منتیں کرتا رہا


Numainda Express February 28, 2018
اپنڈکس کا مریض درد بھول کر دوسرے بیڈ پر شفٹ کرنے کیلیے منتیں کرتا رہا؛ فوٹوفائل

سول اسپتال کے عملے نے علاج کیلئے آنے والے معمر مریض کو مردے کے ساتھ لٹادیا اپنڈکس کا مریض اپنا درد بھول کر دوسرے بیڈپرشفٹ کرنے کیلیے منت سماجت کرتارہا۔

تفصیلات کے مطابق اروپ کے رہائشی اشرف کو اپنڈکس کا درد ہونے کی وجہ سے طبی امداد کی فراہمی کیلیے ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا، جہاں طبی عملے نے معمر مریض کو چیک اپ کیلیے ڈیڈ باڈی کے ساتھ لٹادیا۔

کچھ لمحے مردے کے ساتھ لیٹے رہنے والے اشرف کے پسینے چھوٹ گئے جو اپنا درد بھول کر دوسرے بیڈ پر شفٹ کرنے کیلیے منتیں کرنے لگا۔ بعدازاں مریض کے ورثاکے احتجاج اور میڈیا کے آنے پر اسے دوسرے بیڈ پرمنتقل کر دیا گیا۔