عدالت عظمیٰ نے سینیٹر تاج حیدر کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا

عدالت کے فیصلوں پر تنقید سے ہمیں پتہ چل جاتا ہے کہ غلطی کہاں پر ہوئی اور اسے کیسے درست کرنا ہے، چیف جسٹس


Numainda Express March 08, 2018
عدالت کے فیصلوں پر تنقید سے ہمیں پتہ چل جاتا ہے کہ غلطی کہاں پر ہوئی اور اسے کیسے درست کرنا ہے، چیف جسٹس۔ فوٹو : آئی این پی/فائل

عدالت عظمیٰ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔

عدالت عظمیٰ نے سینیٹر تاج حیدر کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ ہر شخص کو عدالت کے فیصلوں پر تنقید کا حق حاصل ہے لیکن عدالت کے فیصلوں پر لوگوں کو اکسانا ناقبل قبول ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ تنقید حدود وقیود میں ہوتی ہے، عدالت کے فیصلوں پر تنقید سے ہمیں پتہ چل جاتا ہے کہ غلطی کہاں پر ہوئی اور اسے کیسے درست کرنا ہے۔