- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
عاصمہ رانی قتل کیس کا ملزم مجاہد آفریدی پاکستانی حکام کے حوالے
اسلام آباد: کوہاٹ میں قتل کی گئی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو انٹرپول نے شارجہ سے گرفتار کرکے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم مجاہد آفریدی کو اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خیبر پختون خوا کے علاقے کوہاٹ کی اسپیشل پارٹی کے حوالے کیا گیا۔ خیبر پختون خوا کے ڈی پی او نے ملزم کو پولیس کے حوالے کیے جانے کی تصدیق کی ہے، ملزم کی حوالگی کے وقت ایف آئی اے کی ٹیم بھی موجود تھی۔
کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو اس کا پڑوسی مجاہد آفریدی قتل کرکے عمرہ ویزے پر سعودی عرب چلا گیا اور وہاں سے شارجہ فرار ہوگیا تھا۔ کے پی کے پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کے وارنٹ جاری کرائے جس پر شارجہ پولیس نے ملزم کو دو روز قبل گرفتار کرکے انٹرپول کے ذریعے آج پاکستان کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ عاصمہ رانی کو 27 جنوری کو قتل کیا گیا تھا، واقعے کے بعد ملزم کے بھائی کو اعانت جرم میں گرفتار کرلیا گیا تھا جو تاحال زیر حراست ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔