- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
سری دیوی کے انکل کا ان کی موت سے متعلق اہم انکشاف
ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی کے انکل نے اُن کی موت سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے مرنے کی اصل وجہ بتا دی۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی نے جہاں حقیقی اداکاری اور حسن کی وجہ سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کیا وہیں اُن کے دنیا فانی سے بچھڑ جانے کا غم مداحوں سے بھلائے نہیں بھول رہا لیکن اب اُن کے انکل نے سری دیوی کے مرنے کی اصل وجہ بتا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کے انکل وینو گوپال ریڈی نے سری دیوی کی موت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر بونی کپور کے مالی خسارے کی وجہ سے خاصی ٖپریشان تھیں اور اسی مالی خسارے کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے دوبارہ سلور اسکرین پر آنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ماں کی موت کے چند روز بعد سالگرہ منانے پر جھانوی کپور تنقید کا شکار
وینو گوپال ریڈی نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ بونی کپور کو اپنی کئی فلموں میں بہت نقصان ہوا تھا جس کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے سری دیوی کی جائیداد اور زیورات بھی بیچ دیئے تھے جس کا سری دیوی کو دکھ تھا اور اسی دکھ کو سینے میں لئے وہ ہم سب کو تنہا چھوڑ کر دنیا فانی سے چلی گئیں۔
واضح رہے کہ سری دیوی دبئی میں بھانجے کی شادی کی تقریب میں شریک تھیں جہاں 24 فروری کووہ ہوٹل کے باتھ ٹب میں ڈوب کرہلاک ہوگئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔