- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
نیب نے شہباز شریف کے منظور نظر سرکاری افسر کی تفصیلات طلب کرلیں
لاہور: نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت کے ایک اور افسر کی تفصیلات مانگتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔
نیب نے پنجاب حکومت سے ایک اور افسر کی تفصیلات مانگتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے منظور نظر افسر سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر کے حوالے سے خط چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیج دیا ہے، راجہ جہانگیر گریڈ 18 کے افسر ہیں جب کے گریڈ 20 کی سیٹ پر تعینات ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ااحد چیمہ کی 32 کنال اراضی
راجہ جہانگیر کے پاس ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کا بھی اضافی قلم دان ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی پی ایس کی سیٹ پر خلافِ ضابطہ محکمہ انفارمیشن کا افسر تعینات ہے، نیب نے راجہ جہانگیر کے ساتھ ساتھ محکمہ انفارمیشن میں پچھلے 14 سال سے تعینات پی ایس ٹو سیکرٹری کی بھی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : احد چیمہ نیب کے حوالے
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد پنجاب بیوروکریسی نے ہڑتال کردی تھی اور ڈی ایم جی افسران نے اپنے دفاتر کو تالے لگا کر سیکرٹیریٹ آفس بند کردیے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔