- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
لاہور میں گھر میں تین بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا
لاہور: ہیر کے علاقے میں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے ہیر میں ایک گھر میں تین بچوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ مقتولین میں 10 سالہ زین، 6 سالہ کنیز فاطمہ اور 4 سالہ ابراہیم شامل ہیں۔ اس لرزہ خیز کے وقت گھر میں ان کی ماں موجود تھی اور مبینہ طور پر اسی نے بچوں کو قتل کیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو بچوں کی لاشیں ملیں اور ان کی ماں زخمی حالت میں تھی۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ تینوں بچوں کو گلا دبا کر جان سے مارا گیا۔ خاتون کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ مطلقہ ہے اور اس نے قتل کا الزام اپنے کسی دوست پر عائد کیا۔ تاہم پولیس کے مطابق ماں ذہنی مریضہ معلوم ہوتی ہے اور اسی نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو مارا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ گھر قیصر امین باجوہ نامی شخص کی ملکیت ہے جو گھر میں موجود نہیں ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے قتل کے الزام میں بچوں کی والدہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔