ساؤتھ ایشین ووشو پاکستانی پلیئرز چھائے رہے

بوائز 48، 52 ، 56 اور 60 کے جی میں گولڈ میڈلز، ڈاؤ شاؤ میں سری لنکا کے کمار فاتح


Sports Reporter March 26, 2018
بوائز 48، 52 ، 56 اور 60 کے جی میں گولڈ میڈلز، ڈاؤ شاؤ میں سری لنکا کے کمار فاتح۔ فوٹو:فائل

چوتھی ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل ووشو چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے۔

چوتھی ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل ووشو چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے۔ ڈی سی لاہور کے زیراہتمام ڈاؤ شاؤ میں سری لنکا کے ڈی ایم ایچ سی کمار نے گولڈ میڈل حاصل کیا، افغانستان کے گلاب خان نے دوسری اور پاکستان وائٹس کے حسن اور گرینز کے ولید نے برانز میڈل حاصل کیا۔

بوائز 48 کلو گرام میں پاکستان گرینز کے منیر بٹ نے گولڈ، افغانستان کے عبدالرونق نے سلور، سری لنکا کے ڈبلیو سرنگے اورایران کے جنید نے برانز میڈل حاصل کیا۔ 52 کلو گرام میں پاکستان کے ظہور نے گولڈ میڈل، ایران کے غلام احمد نے سلور میڈل حاصل کیا۔

56 کلوگرام میں پاکستان گرینز کے عبدالخالق نے گولڈ، ایران کے ایران نے سلور، سری لنکا کے چندیکا ڈکسا اور افغانستان کے مطیع اللہ نے برانز میڈل حاصل کیا۔ 60 کلو گرام میں سری لنکا کے بلیدار نے گولڈ میڈل، پاکستان گرینز کے بلال نے سلور میڈل، پاکستان وائٹس نے داؤد اور افغانستان کے غلام عباس نے برانز میڈل حاصل کیا۔

اس موقع پر پاکستان ووشو فیڈریشن کے صدر افتخار اعوان، سینئر نائب صدر عنبرین افتخار، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر تنویر عباس، ریحان روشن اور دیگر بھی موجود تھے۔ پیر کو ایونٹ کا آخری روز ہوگا، مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کمشنر لاہور سمیر احمد سعید ہوں گے۔