کپل شرما کو پرانے ساتھیوں کی یاد ستانے لگی

میں اپنی پرانی کاسٹ کو بہت یاد کررہا ہوں، کپل شرما


ویب ڈیسک March 27, 2018
میں اپنی پرانی کاسٹ کو بہت یاد کررہا ہوں، کپل شرما - فوٹو: فائل

SEOUL: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو اپنے نئے شو ''فیملی ٹائم ود کپل شرما'' میں پرانے پروگرام ''دی کپل شرما شو'' کی کاسٹ کی یاد ستانے لگی۔

بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کامیڈی پروگرام ''دی کپل شرما شو'' میں کپل کے ساتھی اداکار سنیل گروور سے جھگڑے کی وجہ سے شو کی مقبولیت میں کمی آئی اور بلآخر شو بند ہوگیا، اب کپل نے ایک نئے شو ''فیملی ٹائم ود کپ شرما'' کے ساتھ دھماکے دار انٹری دی ہے لیکن وہ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے نئے شو میں پرانے پروگرام کی کاسٹ کی یاد ستا رہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کپل نے نئے شو سے متعلق مجھ سے رابطہ نہیں کیا، سنیل

کپل شرما کو سوشل میڈیا پر ان کے نئے شو کے حوالے سے فلم انڈسٹری اور ٹی وی فنکاروں سمیت دوستوں اور عزیز و اقارب نے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ ان کے پرانے پروگرام کے ساتھی اداکار علی اصغر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ''انٹرٹینمنٹ از بیک، فیملی ٹائم میں اپنے نئے شو کے ساتھ دھماکا کردیں''۔



یہ بھی پڑھیں :سنیل گروور نے کپل شرما کو بدتمیز قرار دے دیا

کپل شرما نے علی اصغر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ، میں آپ لوگوں کو بہت یاد کررہا ہوں، یہ وہی اسٹیج ہے جہاں ہم ساتھ شوٹنگ کیا کرتے تھے لیکن صرف میں ہی جانتا ہوں کہ میں آپ سب کے بغیر کس طرح شوٹنگ کررہا ہوں۔



واضح رہے کپل شرما کے پرانے پروگرام ''دی کپل شرما شو'' میں ان کے ساتھ علی اصغر، سنیل گروور، سمونا چکرورتی، سوگندھا مشرا اور روچیل راؤ شو کے اہم کردار تھے جب کہ ان کے نئے شو میں صرف کیکو شاردا اور چندن پربھاکر ہی ہیں۔