- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
سنیل گروور نے کپل شرما کو بدتمیز قرار دے دیا
ممبئی: بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما ‘ کے معروف اداکار سنیل گروور نے کپل شرما کو بدتمیز قرار دے دیا۔
بھارت کا سب سے مقبول ترین شو ایک بار پھر ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ کے نام سے شروع ہونے جارہا ہے لیکن شو کے شروع ہونے سے قبل ہی اس کے مرکزی کردار کپل شرما اور سنیل گروورکے درمیان کشیدگی اتنی بڑھ گئی کہ ڈاکٹر گلاٹی کا کردار ادا کرنے والے سنیل گروور نے کپل کو بدتمیز قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز سنیل گروور نے کپل کے نئے شو ’فیملی ٹائم ود کپل شرما ‘میں بلائے نہ جانے پر انکشاف کیا تھا کہ اُن سے نئے شو سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ سنیل کے اس بیان کے بعد کپل شرما بھی خاموش نہ رہے اور سنیل کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سیکڑوں بار رابطہ کرنے کی کوشش کی اور دو بار گھر بھی آیا لیکن ہر بار کی طرح تم گھر پر موجود نہیں تھے۔ لہذا اس طرح کی خبریں نہ پیھلائی جائیں کہ شو میں شامل کرنے سے متعلق رابطہ نہیں کیا گیا۔
Paji I called u more then 100 times n came to ur house to meet u twice .. every time u were out for some show n all .. pls don’t spread rumors that I didn’t call u.
— KAPIL (@KapilSharmaK9) March 17, 2018
کپل شرما نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ بہت ہوگیا،اب ذاتی طور پر کچھ نہیں ہوگا بلکہ اب ساری باتیں سب کے سامنے ٹوئٹر پر ہی ہوں گی۔
Ab saari baat Twitter pe hogi.. nothing personal .. bahut ho gya
— KAPIL (@KapilSharmaK9) March 17, 2018
سنیل گروور بھی کپل کے اس غصے پر پیچھے نہ رہے اور فوراً ہی کپل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نئے شو میں شامل ہونے کی بات کر رہا ہوں اور آپ اب تک پرانہ قصہ رو رہے ہیں اور میں ایک سال تک اس لئے خاموش رہا کیوں کہ آپ کی بدتمیزی سامنے آجاتی،سب جانتے ہیں تم اچھے کامیڈین ہو لیکن میں وہی سب کچھ کہتارہوں گا جو میں جانتا ہوں۔
@KapilSharmaK9 pic.twitter.com/nUUK1L0TfZ
— Sunil Grover (@WhoSunilGrover) March 18, 2018
واضح رہے کہ مشہور زمانہ کامیڈی شو ’دی کپل شرما ‘ گزشتہ سال کپل اور سنیل گروور کی لڑائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو گیا تھا جس کے بعد شوکو بند کردیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔