ایم ایم اے کی بحالی اسلام نہیں اسلام آباد کیلیے ہے، اسفندیارولی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 28 مارچ 2018
فاٹا کی محرومیوں کا جلد ازالہ کیا جائے،کراچی میں پارٹی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب
 فوٹو: فائل

فاٹا کی محرومیوں کا جلد ازالہ کیا جائے،کراچی میں پارٹی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب فوٹو: فائل

 کراچی:  عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی اسلام نہیں اسلام آباد کے لیے ہے۔

افندیار ولی نے کہا زرداری صاحب کو ایک کریڈٹ ضرور دوں گا کہ سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے لیے پی ٹی آئی سے ووٹ لیکر عمران خان کو بے نقاب کیا سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف نے مولانا سمیع الحق کے ساتھ سنگین دھوکا کیا، فاٹا کی محرومیوں کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے کسی صورت باچا خان بابا کے عدم تشدد کے راستے کو نہیں چھوڑیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے مردان ہاؤس میں پارٹی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ چاہے کتنا ہی بڑا رہنما کیوں نا ہو تنظیمی نظم و ضبط سے بالاترنہیں ہوسکتا۔ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے مطالبے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آئندہ عام انتخابات سے قبل فاٹا کوخیبر پختونخوا اسمبلی میں مناسب نمائندگی دی جائے، فاٹا عوام کوپشاور ہائی کورٹ تک رسائی دی جائے،آپریشن سے بے گھر ہونے والے قبائلیوں کی جلد باعزت واپسی یقینی اور نقصانات کا مناسب ازالہ کیا جائے قبائلیوں میں بے چینی شدید تر ہوتی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔