- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل
فیصل آباد: جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں مقتولہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں سیم نالے سے ایک خاتون کی تشد زدہ لاش ملی تھی، پولیس نے لاش کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا تھا۔ بعد ازاں مقتولہ کی شناخت جی سی یونیورسٹی میں ایم اے انگریزی کی طالبہ عابدہ کے نام سے ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ عابدہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور پھر لاش سیم نالے میں پھینک دی گئی۔ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب عابدہ کے والد کا کہنا ہےکہ اس کی بیٹی کو 5 روز قبل یونیورسٹی کے باہر کار میں سوار 4 افراد نے اغوا کیا اور اس واقعے میں یونیورسٹی کے طلبہ ہی ملوث ہیں، انہوں نے نامعلوم اغواکاروں کے خلاف تھانہ گلبرگ میں درخواست دے دی تھی لیکن پولیس نے چار روز چکر لگوانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔ مقدمہ درج نہ ہونے پر سی پی او فیصل آباد کو بھی درخواست دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔