لاہور:
دھند کے باعث موٹروے ایم ون اور ایم ٹو کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے، موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون مین ٹول پلازہ پشاور سے برہان تک بند ہے۔
موٹروے ایم ٹو پر کوٹ مومن سے لیلہ اور بلکسر سے اسلام آباد تک ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق سڑکوں کی بندش کا مقصد دھند کے باعث حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔