امریکا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ 4 اہلکار ہلاک

ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوا،ترجمان امریکی میرین


ویب ڈیسک April 04, 2018
ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوا،ترجمان امریکی میرین،فوٹو:فائل

KARACHI: امریکا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملے کے 4ارکان ہلاک ہوگئے۔ امریکی فوجی ترجمان نے بتایاکہ ہیلی کاپٹر سان ڈیاگو کے صحرائی علاقےمیں معمول کی پرواز پر تھا کہ اس دوران وہ گر کرتباہ ہوگیا تاہم انہوں نے حادثے کی وجوہات نہیں بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست مسیسیپی میں فوجی طیارہ گرکرتباہ، 16 اہلکارہلاک

یہ ہیلی کاپٹر امریکی فوج میں شامل سب سے بڑا اور بھاری ہیلی کاپٹر ہے جو بہت زیادہ وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں