چیلنج فٹبال کپ 20 اپریل سے کراچی میں شیڈول

10مئی تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں شرکت کریں گی


Sports Reporter April 05, 2018
10مئی تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ فوٹو: فائل

2 سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والے نیشنل چیلنج فٹبال کپ میں حصہ لینے والی پاکستان کی معروف ٹیمیں تیاری کے مرحلے میں داخل ہوگئیں جب کہ 20 اپریل سے10مئی تک کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایونٹ میں کھلاڑیوں کی بہتر تیاری کے لیے پاکستان واپڈا نے لاہور، پاکستان آرمی نے راولپنڈی، پاکستان ائیرفورس نے پشاور، کے آر ایل نے راولپنڈی، پی آئی اے نے کراچی، اشرف شوگر ملز نے بہاولپور، کے پی ٹی نے کراچی، ایشیا شوگر ملز نے بہاولپور میں جبکہ پاکستان نیوی نے کراچی میں کیمپ لگالیے ہیں۔ ٹ

ورنامنٹ میں اب تک متعدد نئے ڈپارٹمنٹل کلبز اپنی رجسٹریشن کیلیے فیڈریشن کو درخواست دے چکے ہیں جن میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (واہ کینٹ) اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

فٹبال پلئیرز و کوچز نے نئی ٹیموں کے اعلان پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان میں اس کھیل کے فروغ کے لیے نہایت خوش آئند قرار دیا ہے، واضح رہے کہ فٹبال کی گزشتہ 3سالہ بندش کے نتیجے میں ملک میں پاکستان پریمیئر لیگ سمیت قومی سطح کا کوئی ایونٹ منعقد نہ ہوسکا تھا جبکہ نیشنل چیلنج کپ کے سلسلے کا آخری ٹورنامنٹ اپریل 2015 میں لاہور کے ریلوے اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ملک بھر سے 16ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

سید فیصل صالح حیات صدر پی ایف ایف نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی منتخب باڈی کو پی ایف ایف کنٹرول واپس ملتے ہی فٹبال کی ملکی و بین الاقوامی سرگرمیوں کی فوری بحالی کا اعلان کیا تھا۔ نیشنل چیلنج کپ اس سلسلے کا پہلا ایونٹ ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں