امریکا میں ایف 16 سمیت دو طیارے گر کرتباہ 3 افراد ہلاک

ایف 16 طیارہ ریاست نیواڈا میں گر کر تباہ ہوا، امریکی فضائیہ نے واقعے کو حادثہ قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا


ویب ڈیسک April 05, 2018
امریکی فضائیہ نے واقعے کو حادثہ قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا فوٹو:فائل

امریکا میں ایف 16 سمیت دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیواڈا میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شہر کے مضافات میں گرکر تباہ ہوگیا، طیارے نے لکینز ایئر بیس سےاُڑان بھری اور کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوکر گرکرتباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 4 اہلکار ہلاک

واقعے میں طیارے کا پائلٹ بھی جان سے گیا۔ امریکی فضائیہ نے حادثے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب ریاست فلوریڈا کے ڈاینٹا بیچ پر چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں ٹرینی پائلٹ اور اس کا انسٹرکٹر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی شہر سان ڈیاگو کے صحرائی علاقےمیں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 4 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں