چینی مہمان ہیں جھگڑے تو خلیج میں پاکستانیوں کے بھی ہوتے ہیں، احسن اقبال

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 اپريل 2018
دھرنے پاکستان کی ترقی اور عالمی تشخص کےخلاف ہیں، احسن اقبال فوٹو: فائل

دھرنے پاکستان کی ترقی اور عالمی تشخص کےخلاف ہیں، احسن اقبال فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین کے لوگ مہمان ہیں پاکستان کی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں اور خلیجی ممالک میں پاکستانی محنت کشوں کے بھی بیسیوں جھگڑے ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری اس صدی کا بہترین موقع ہے۔ اس پر دشمنوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں، چین کے لوگ مہمان ہیں پاکستان کی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں، جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی لیکن خلیجی ممالک میں پاکستانی محنت کشوں کے بھی بیسیوں جھگڑے ہوتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چینی انجینئرز کا پنجاب پولیس پر تشدد

احسن اقبال نے کہا کہ دھرنے پاکستان کی ترقی اور عالمی تشخص کےخلاف ہیں، ختم نبوت کسی تحریک یا مولوی کا نہیں ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، پاکستان کا ہر وہ شہری جس نے کلمہ پڑھا ہے وہ ختم نبوت پر جان دینا جانتا ہے،  پاکستانی قوم کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنا اور ختم نبوت کو سیاسی نعرہ بنا کر پاکستان کے مفاد میں نہیں، دشمن پاکستان کو مذہبی جنونیوں کے ملک کے طور پر پیش کر رہے ہیں، ہمیں پاکستان کو جنونی سیاست اور جنونی ریاست کی سازش سے بچانا ہے، دشمن الیکشن کی فضا میں تشدد شامل کرنے کی کوشش کرے گا۔ سیاسی اور مذہبی جماعتیں سیاسی حرارت کو بے قابو نہ ہونے دیں، بیانات اور تقاریر میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت سے گریز کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔