کپل شرما کا سابق دوست پر ہراساں کرنے کا الزام

میرے خلاف غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؛ کپل


ویب ڈیسک April 07, 2018
کپل شرما ذہنی طور پر بیمار ہیں ،سابق دوست فوٹوفائل

بالی ووڈ کے نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے بھارتی نیوز ویب سائٹ کے ایڈیٹر سمیت اپنی سابق دوست اوران کی بہن پردھوکا دینےاور ہراساں کرنے کے سنگین الزامات لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما ان دنوں ایک بار پھر اپنی ٹوئٹس کو لے کر خبروں میں ہیں، جن میں انہوں نے نیوز ویب سائٹ کے ایڈیٹر وکی لالوانی کو بری بھلی سنائی ہیں۔ کپل شرما نے لالوانی اوراپنی سابق دوست پریتی سموس اور ان کی بہن مینیجرنیتی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کی سابق دوست پریتی اورایڈیٹر وکی نے ان سے 25 لاکھ روپے لینے کی کوشش کی اورجب میں نے دینے سے منع کیا تومیرے خلاف غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے میں ذہنی طور پر ہراساں اور پریشان ہوا۔



بعد ازاں اگلی صبح انہوں نے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد کہا ''میں نے جو بھی لکھا تھا اپنے دل سے لکھا تھا، میری ٹیم نے وہ سارے ٹوئٹس ڈیلیٹ کردئیے، لیکن میں ان بکاؤ رپورٹرز سے ڈرنے والا نہیں ہوں، آپ میرے بارے میں جو چاہیں لکھ دیں، بہت شرم کی بات ہے۔''اس کے ساتھ ہی کپل نے ٹوئٹر پر پولیس میں شکایت درج کرانے کی کاپی ٹوئٹ کراتے ہوئے کہا کچھ لوگ چند پیسوں کیلئے آپ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں لیکن میں ان کے خلاف آج اور ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔



تاہم اس معاملے کے بارے میں جب کپل کی سابق دوست پریتی سموس سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا میں جب صبح اٹھی تومجھے اطلاع ملی کہ میرے خلاف ہتک عزت کا کیس ہوچکا تھا، اس وقت مجھے حیرت کاجھٹکا لگا، میں کپل کو لے کر کافی ڈر گئی ہوں وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے، میں کافی طویل عرصے سے کپل کے ساتھ ہوں اور جانتی ہوں کپل ذہنی طور پر بیمار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں