ترک وزیر خارجہ کا گلگت بلتستان کے دورے کا اعلان

کوسو لگو میولط کاہسٹوریکس کانگریس و نمائش میں گلگت پویلین کا دورہ


Numainda Express April 09, 2018
کوسو لگو میولط کاہسٹوریکس کانگریس و نمائش میں گلگت پویلین کا دورہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ترک وزیر خارجہ کوسولگو میولط نے پاکستان کے ساتھ سیاحتی وفود کے تبادلوں و رابطوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سال ترکی کے وزیر معیشت کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔

ہسٹوریکس کانگریس اور نمائش میں شرکت کے لیے انٹیلیا ترکی کا دورہ کرنے والے گلگت بلتستان کے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ ترک وزیر خارجہ نے خصوصی طور پر گلگت بلتستان کے پویلین کا دورہ کیا اور اعلی سطحی وفد سے باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔

وفد نے اینٹیل کے گورنر منیر کیرالوگلو، انٹیلیاء کے میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے میئر مینڈیریز مھمت تیوفیق ٹورل،اینٹیلاء کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ارکان متلو ٹرکش ٹریول ایجنسیز ایسوسی ایشن کے صدر فیروز باغلکایاء سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ہسٹوریکس 2018 میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ 5 سے 8 اپریل تک منعقدہ ہسٹوریکس کانگریس اور نمائش میں دنیا بھر سے 4000 مندوبین نے شرکت کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں