ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سلیم بندھانی پی ایس پی میں شامل

ہمارا کسی سے نفرت کا رشتہ نہیں پی آئی بی ہو یا بہادر آباد، سب ہمارے بھائی ہیں، مصطفیٰ کمال


ویب ڈیسک April 09, 2018
ہمارا کسی سے نفرت کا رشتہ نہیں پی آئی بی ہو یا بہادر آباد، سب ہمارے بھائی ہیں، مصطفیٰ کمال۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی نے بھی پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اس شہر کو اور اس شہر کے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے، ہمارا کسی سے نفرت کا رشتہ نہیں ہے، پی آئی بی ہو یا بہادر آباد، سب ہمارے بھائی ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پانچویں سال کے آخر میں ہے اور عوام کی حالت زار ابتر سے ابتر ہوتی جارہی ہے جب کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں کہ میں اگر ہوتا تو مسائل حل ہوجاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی خدمت کرنے کا ایک ہی پلیٹ فارم پی ایس پی ہے، ہم نے عوام پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے جب کہ پی ایس پی پر کسی قسم کی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں