دورہ انگلینڈ کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی مشقیں

قومی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پہلا ٹیسٹ میچ آئر لینڈ سے ہو گا


Sports Reporter April 12, 2018
قومی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی،فوٹو:فائل

آئر لینڈ اور انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلیے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی مشقیں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں جاری کیمپ کے دوسرے روز پلیئرز نے وارم اپ ایکسرسائز کے بعد مختلف ڈرلز کیں، سلی مڈ آف اور سلی مڈ آن پر فیلڈنگ کیلیے خصوصی مشقیں کروائی گئیں، گزشتہ روز فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے والے محمد عامر نے بھی نیٹ پر بولنگ کی، کمر سے رسی باندھ کر کلوز فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پہلا ٹیسٹ میچ آئر لینڈ سے ہو گا، اس کے بعد انگلینڈ سے 2ٹیسٹ اور پھر اسکاٹ لینڈ کیخلاف 2ٹی ٹوئنٹی میچز ہونا ہیں۔

مقبول خبریں