تھپڑوں والی کبڈی کھیلتے کھیلتے لڑکا ہلاک

اسکول بریک میں طلبا نے سنگین کھیل کا انتخاب کیا اور تھپڑوں والی کبڈی کھیلنی شروع کی جو جان لیوا ثابت ہوئی


ویب ڈیسک April 14, 2018
اسکول بریک کے دوران طلبا نے سنگین کھیل کا انتخاب کیا اور تھپڑوں والی کبڈی کھیلنی شروع کی جو جان لیوا ثابت ہوئی (فوٹو: ایکسپریس)

میاں چنوں میں تھپڑوں والی کبڈی کھیلتے کھیلتے لڑکا ہلاک ہوگیا۔

ذرا سی دیر کا مذاق ساری زندگی کا روگ بن گیا اور میاں چنوں کے علاقے میں کھیل ہی کھیل میں لڑکا ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز نے معصوم لڑکے کی موت کی ویڈیو حاصل کرلی۔ یہ افسوس ناک واقعہ 4 اپریل کو پیش آیا۔ خانیوال گورنمنٹ ہائی اسکول 115 پندرہ ایل میاں چنوں میں تھپڑوں والی کبڈی نے معصوم لڑکے کی جان لے لی۔

اسکول میں بریک میں طلبا نے آپس میں سنگین کھیل کا انتخاب کیا اور ایک دوسرے کو تھپڑ مار کر ہرانے کا مقابلہ شروع کیا۔ چھٹی کلاس کا طالبعلم بلال اپنے کلاس فیلو عامر کے تھپڑوں کی بارش برداشت نہ کرسکا اور چند سیکنڈز میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور اس کی لاش 45 منٹ بعد اس کے گھر بھیج دی گئی۔

واقعے میں پولیس، اسکول انتظامیہ اور خود والدین کی طرف سے غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکول انتظامیہ نے لڑکے کو طبی امداد کے لیے اسپتال بھی منتقل نہیں کیا۔ اسکول انتظامیہ اور میاں چنوں پولیس نے موقع پر ہلاک ہونے کے باوجود لاش کا پوسٹ مارٹم بھی نہ کروایا۔ جاں بحق طالب علم کے والدین اور ہیڈ ماسٹر عابد حسین نے حادثاتی موت کی پولیس کو اطلاع ہی نہ دی۔

مقبول خبریں